ساہیوال ‘دہشت گردی کا خطر ناک گرفتار اشتہاری 24مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے پولیس کے سپرد

ہفتہ 11 مارچ 2017 14:54

ساہیوال ‘دہشت گردی کا خطر ناک گرفتار اشتہاری 24مارچ تک جسمانی ریمانڈ ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی ساہیوال شبیر حسین اعوان نے پولیس مقابلہ ، اشتہاری مجرموں کو پناہ دینے اور دہشت گردی کے مقدمہ کے گرفتارشہادت شادو کا 24مارچ تک سی آئی اے سٹاف پولیس اوکاڑہ کو جسمانی ریمانڈ دیکر ملزم کو پولیس کے سپرد کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 24اگست 2016کو تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ کے علاقہ میں اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مارا تو شہادت شادو نے ساتھیوں سمیت پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور مقابلہ کیا جس کے بعد اسلحہ چھوڑ کر ملزم بھاگ گئے ۔

پولیس نے مقدمہ -149-148-216-186-353-324ت پ اور13اسلحہ ایکٹ اور 7انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا تھا سی آئی اے سٹاف پولیس نے گزشتہ رات چھاپہ مارکر اشتہاری شہادت شادو کو اس کے چک 4-15ایل سے گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :