کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ،پولیس کی موجودگی میں مسلح افراد کی فائرنگ، 3 افراد شدید زخمی

حملہ آور اہلکاروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل آئی جی پولیس کا سخت نوٹس ،غفلت برتنے والے اہلکاروں کی خلاف سخت کارروائی کا حکم

ہفتہ 11 مارچ 2017 17:20

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ،پولیس کی موجودگی میں مسلح افراد کی فائرنگ، 3 افراد ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے میں 4مسلح افراد نے دن دہاڑے پولیس کی موجود گی میں 3افراد پر فائرنگ کرکے انہیں زخمی کردیا اور بعد میں ا نہیں شدید زدکوب بھی کیاگیا حملہ آور موقع سے پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے سوشل میڈیا پر واقعہ کی ویڈیو چلنے کے بعد ریجنل پولیس آفیسر بلوچستان و ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس اہلکاروں کیخلاف غفلت کا مظاہرہ کرنے پر محکمہ تادیبی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کی شناخت کرتے ہوئے انکے فوری گرفتار ی کا حکم دیدیا ہے تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے منان چوک پر گاڑی میں سوار ایک شخص نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کرکے فائرنگ کردی جس سے 3افراد محمد آصف، زمان اور دائود کو زخمی کردیا حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد زخمیوں کو شدید زدکوب کیا علاقے میں ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار حملہ آوروں کی دیدہ دلیری کو دیکھتے رہے اور اپنے فرض کو نبھانے کی بجائے ملزمان کو قانون ہاتھ میں لیکر سرعام شہریوں کو زخمی کرنے کا تماشہ دیکھتے رہے اور ملزمان باآسانی پولیس کی موجودگی میں بھرے بازار میں گاڑی میں سوار ہوکر فرار ہوگئے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر چلنے کے بعد ریجنل پولیس آفیسر بلوچستان وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی نشاندہی اور شناخت ہونے کے بعد انکی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور فرائض میں غفلت بھرتنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف محکمہ تادیبی کارروائی کا حکم دیا ہے ڈی آئی جی کوئٹہ کی جانب سے ملزمان کی نشاندہی کے بعد انکی فوری گرفتارکے احکامات دیئے گئے اور پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتار کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیںپولیس کے مطابق دیرینہ رنجش کی وجہ سے دونوں گروپوں کا آمنا سامنا ہواتھا پولیس نے دونوں گروپوں کے گھروں پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا ہے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے ۔