صوبائی وزیر تعلیم نے سرکاری تعلیمی اداروں میں شجر کاری مہم کو لازمی قرار دیدیا
بلتستان یونیورسٹی مارچ کے آخر میں فعال ہو جائے گی ،اسلام آباد سکینڈل کی انکوائری صوبائی وزیر اطلاعات سے پوچھیں حاجی ابراہیم ثنائی کا شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب اور میڈیاسے گفتگو
ہفتہ 11 مارچ 2017 18:59
(جاری ہے)
انہوں نے سلام کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کی سفارشات منظور ہو چکی ہیں اور کوئی کاغذائی کاروائی رہتی ہے تو وہ چلتی رہے گی ہم نے چارچ کے آخر میں بلتستان یونیورسٹی کی کلاسیں شروع کر دینی ہیں۔
اسلام آباد سکینڈل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے پورے گلگت بلتستان کے لوگوں کا سر شرم سے جھک گیا ہے اور اسکی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے تاہم مجھے زیادہ معلومات نہیں ہیں اور اس بارے میں صوبائی وزیر اطلاعات ہی جواب دے سکتے ہیں لیکن اگر کہیں ذاتی طور پر اس سکینڈل میں میرا نام ہے تو پھر میں بات کر سکتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک کوئی گائے نہیں جس کا دو دھ پیالوں میں تقسیم کیا جائے یہ ایک کثیر المقاصد معاشی ،تعلیمی منصوبہ ہے جس کے مثبت اور دورس اثرات معاشرے کیلئے نہایت ہی سود مند ہیں۔اساتذہ تبادلوں کے دوران اسلام آباد میں زیر علاج تھا اور اس بارے میں مجھے ذاتی طور پر معلومات نہیں تھیں تاہم ہم نے گریڈ سولہ کے تبادلے روک دئیے ہیں اور اس فیصلے پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپیکر اور سینئر صوبائی وزیر اساتذہ کے تبادلوں پر ناراض ہیں چونکہ یہ تبادلے بلا تفریق ہوئے ہیں اور یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ حکمران جماعت کے رشتہ داروں کو نوازا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.