ایک سال قبل اغوا ہونے والے مظفر گڑھ کے رہائشی نوجوان کی لاش دوست سے گھر سے بر آمد

مغوی کو کافی عرصہ قبل قتل کر کے دفنا دیا گیاتھا، صرف ہڈیاں ملیں ، تھانہ شہزاد ٹاون پولیس نے ملزمان کو چھوڑ دیا تھا، سی آئی اے نے دوبارہ ملزمان سے تفتیش کر کے نعش برآمدکی

ہفتہ 11 مارچ 2017 22:00

ایک سال قبل اغوا ہونے والے مظفر گڑھ کے رہائشی نوجوان کی لاش دوست سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) ایک سال قبل اغوا ہونے والے مظفر گڑھ کے رہائشی نوجوان کی لاش دوست سے گھر سے بر آمد ،مغوی کو کافی عرصہ قبل قتل کر کے دفنا دیا گیاتھا، تھانہ شہزاد ٹاون پولیس نے پہلے بھی ملزمان کوگرفتار کر کے چھوڑ دیا تھا۔ سی آئی اے نے دوبارہ انہی ملزمان سے تفتیش کر کے لاش برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطا بق ایک سال قبل اغوا ہونے والے کی نوجوان کی لاش برآمد دوست سے گھر سے بر آمد ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مغوی سرفراز کی لاش اس کے دوست عثمان کے گھر سے برآمد ہوئی۔ مغوی کو کافی عرصہ قبل قتل کر کے دفنا دیا تھا۔ اب صرف ہڈیاں ملی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گھر والوں نے نوجوان کے کپڑوں سے شناخت کی۔ تھانہ شہزاد ٹاون پولیس نے پہلے بھی ملزمان گرفتار کر چھوڑ دیا تھا۔ سی آئی اے نے دوبارہ انہی ملزمان سے تفتیش کر کے لاش برآمد کر لی۔ واضح رہے کہ نوجوان سرفراز دس مارچ 2016 کو شہزاد ٹاون سے اغوا ہوا تھا۔ سرفراز مظفر گڑھ کا رہائشی تھا اور چچا کے ساتھ اسلام آباد میں قیام پزیر تھا