گوادر :مین سربندر روڈ پر پل کے نیچے بم دھماکہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 12 مارچ 2017 12:21

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2017ء) گوادر شہرمیں پل کے نصب بم دھماکہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، دھماکے سے پل کو نقصان پہنچا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گوادرمیں مین سربندر روڈ پر واقع پل کے نیچے دہشتگردوں نے بم نصب کر رکھا تھا جس کی پولیس کو علی الصبح اطلاع ملی۔

(جاری ہے)

پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کی کو طلب کیا ، لیکن بی ڈیٹیمکے پہنچنے سے پہلے ہی بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پل کو جزوی نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے شواہد اکھٹے کئے ، پولیس کے مطابق بم کا وزن 5 سے 7 کلو تھا جس کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔

متعلقہ عنوان :