آکسفورڈ یونیورسٹی نے ملالہ یوسفزئی کی درخواست منظورکرلی ،داخلے کی مشروط پیشکش

اتوار 12 مارچ 2017 15:31

آکسفورڈ یونیورسٹی نے ملالہ یوسفزئی کی درخواست منظورکرلی ،داخلے کی ..
برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) آکسفورڈ یونیورسٹی نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی درخواست منظورکرتے ہوئے انہیں داخلے کی مشروط پیشکش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ملالہ نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ انہوںنے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلے کے لئے درخواست جمع کرائی تھی اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے داخلے کی مشروط پیشکش کردی گئی ہے۔ملالہ نے کہا کہ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی کا انتخاب اس لئے کیا کیونکہ ان کی آئیڈیل بینظیر بھٹو نے بھی اسی ادارے سے تعلیم حاصل کی تھی لیکن داخلے کے لئے اے لیول امتحانات میں سیاسیات، فلسفے، معیشت میں اچھے نتائج حاصل کرنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :