دوسری پاکستان انٹر نیشنل جیمز اینڈ جیولری نمائش آئندہ ماہ لاہور میں منعقد ہو گی

پاکستان سمیت دنیا بھر سے جواہرات و زیورات کی صنعت سے وابستہ افراد شرکت کرینگے

اتوار 12 مارچ 2017 16:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) دوسری پاکستان انٹر نیشنل جیمز اینڈ جیولری نمائش 13سی16اپریل تک لاہور میں منعقد ہو گی۔پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیئرمین عبدالرزاق نے اس حوالے سے کہا کہ کمپنی کا مقصد پاکستان میں جواہرات و زیورات کے بے پناہ خزانوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیںجن میں ٹریننگ، جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا ،معیاری مصنوعات کا فروغ، ملکی اور عالمی نمائشوں میں شرکت کے ذریعے مصنوعات کی تشہیر شامل ہیں ۔

انہوںنے بتایا کہ نمائش کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ نمائش کی مارکیٹنگ پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میںکی جارہی ہیں جس کی وجہ سے غیر ملکی جیمز اینڈ جیولری کی صنعت سے وابستہ کمپنیوں کی ایک بڑی تعداد کی اس نمائش میں شمولیت متوقع ہے۔