پسرور،ریسکیو1122کی بلڈنگ میں بیڈ منٹن کورٹ کا افتتاح کر دیا گیا

اتوار 12 مارچ 2017 16:32

پسرور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122سید عابد کمال نے پسرور ریسکیو1122کی بلڈنگ میں بیڈ منٹن کورٹ کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122کی پسرور بلڈنگ میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر سید عابد کمال نے بیڈ منٹن کورٹ کا افتتاح کیا اور ریسکیورز کے ساتھ ایک افتتاحی میچ بھی کھیلا،ان کے ساتھ انسپکٹر موٹر وے پولیس شہباز انور اور ،آر ایس او پسرور رانا شہزاد بھی موجود تھے،اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید عابد کمال نے کہا کہ کسی بھی ریسکیواپریشن کے لئے ریسکیورز کا ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ ہونا بہت ضروری ہے اور اسی وجہ سے ہم نے اپنے ریسکیورز کی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے سپورٹس ایکٹیویٹی کا آغاز کیا ہے۔

اس موقع پر آر ایس او پسرور رانا شہزاد نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہمارے ریسکیورز پسرور میں24گھنٹے محنت ایمانداری اور لگن سے اپنے فرائض بخوبی ادا کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :