لکی مروت،پولیس کاروائیوں میں ڈیرہ جیل سے فرار قیدی سمیت متعدد مفرو ر گرفتار

غیر قانونی ہتھیار بر آمد

اتوار 12 مارچ 2017 18:21

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2017ء) پولیس نے مختلف کاروائیوں میں ڈیرہ جیل سے فرار قیدی سمیت متعدد مفروروں کو گرفتار کرکے غیر قانونی ہتھیار قبضے میں لے لئے ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پولیس نے فرنٹیئر ریجن کے ساتھ واقع سرحدی علاقے خیروخیل پکہ میں ایک ٹھکانے پر چھاپہ مار کر ڈیرہ جیل سے فرار ہونے والے قیدی اکبر علی کو گرفتار کرلیا پولیس کا کہنا ہے کہ اکبر علی قتل کے مقدمے میںسزا یافتہ قیدی تھا اور ڈیرہ جیل میں سزا بھگت رہا تھا وہ جولائی2013میں ڈیرہ جیل پر شدت پسندوں کے حملے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا ادھر ایس ایچ اولکی جاوید خان کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے زنگی خیل اور میلہ مندرہ خیل میں متعدد ٹھکانوں پر چھاپے مارکر تین اشتہاری مجرم اور دو مشکوک افراد گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا

متعلقہ عنوان :