دو روزہ خواتین ٹریڈ فیئر14 مارچ سے منعقد ہوگا،وزیراعلیٰ افتتاح کرینگے

ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ، وویمن چیمبر آف کامرس اورٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے باہمی اشتراک سے ٹریڈ فیئرمیں فوک موسیقی،ثقافتی سٹالز، فوڈ سمیت مشہورگلوکاراپنے فن کا مظاہرہ پیش کرینگے

اتوار 12 مارچ 2017 18:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2017ء) ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ، وویمن چیمبر آف کامرس اور ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے باہمی اشتراک سے چوتھا وویمنز ٹریڈ فیئر 14مارچ سے شیراز آرینا پشاور کینٹ میں منعقد ہوگا جس کا باضابطہ افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کرینگے جبکہ ٹریڈ فیئر میں صرف فیمیلز کو شرکت کی دعوت ہوگی ، دو روزہ خواتین ٹریڈ فیئر میں مختلف ثقافتی سٹالز، کیڈز زون، ثقافتی و روایتی فیشن شو، فوڈسٹالز، موسیقی اور بہت کچھ اس ٹریڈ فیئرکا حصہ ہونگے،جبکہ اس کیساتھ ساتھ ملک بھر سے مشہور فنکاراور اہم شخصیات فوک موسیقی کیساتھ اس ٹریڈ فیئرکا اپنے فن کا مظاہرہ کرینگی،15مارچ کو اختتام ہونے والے دو دوزہ خواتین ٹریڈ فیئرمیں صرف فیمیلز کو شرکت کی اجازت ہوگی تاہم یہ ٹریڈ فیئردوپہر 3بجے سے رات9بجے تک جاری رہے گا جس میںملک بھر کی کاروباری خواتین بھی شرکت کرینگی، چوتھے وویمنز ٹریڈ فیئر کے انعقاد کا مقصد صوبہ کی ہنر مند خواتین کو آگے لانا اور سپورٹ کرنا ہے تاکہ ان کا ہنر دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے اور خواتین اپنے پیروں پر باآسانی کھڑی ہوسکیں۔