میاں نواز شریف یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے فنڈز فوری طور پر جاری نہ کئے گئے تو وہ اسمبلی کے فورم پر اپنی آواز بلند کریں گے ،یونیورسٹی حکمرانوں کے نام پرقائم ہے لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے

عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن اسمبلی جمشید دستی کا نوازشریف زرعی یونیورسٹی کادورہ،وائس چانسلر سے ملاقات ،گفتگو

اتوار 12 مارچ 2017 19:20

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف یونیورسٹی کی تعمیر کے لئے فنڈز فوری طور پر جاری نہ کئے گئے تو وہ اسمبلی کے فورم پر اپنی آواز بلند کریں گے۔یہ یونیورسٹی حکمرانوں کے نام پرقائم ہے لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ لہذا یونیورسٹی کی تعمیر کے لئے جلد فنڈز جا ری کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر داکٹر آصف، پروفیسر شفقت سعد سمیت طلبہ سے کی گئی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے طلبہ چوہدری اسرار ،اسد ورک، مزمل سکھیرا، ملک صابر ،فیصل ، زیشان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طلبہ نے جمشید دستی نے سے مطالبہ کیا کہ مظفر گڑھ سے زکریا یونیورسٹی تک طلبہ کومفت سفری سہولت کی طرح میاں نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے بھی عوامی راج پارٹی بس کی فراہمی کو یقینی بنائے جس پر جمشید دستی نے طلبہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں بہت جلد اقدامات کو یقینی بنائیں گے جمشید دستی نے مزید کہا کہ حکومت جس طرح سرائیکی خطے کو نظر انداز کر رہی ہے اسی طرح تعلیم کے شعبے پر بھی توجہ نہیں دی جا رہی ہے حالانکہ یہ یونیورسٹی حکمرانوں کے نام پر ہے اگر میاں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے یونیورسٹی کی تعمیر کے سلسلے میں فنڈز جا ری نہ کئے تو وہ اسمبلی کے فورم پر آواز بلند کریں گے۔