حیدر آباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کی جانب سے انٹر کالجیٹ بوائز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

اتوار 12 مارچ 2017 19:30

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2017ء) حیدر آباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے چیئر مین حمید شاہ کی جانب سے تعلیمی بورڈ حیدر آباد کے انٹر کالجیٹ بوائز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کی فاتح گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کی ٹیم اور سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن پر ویز احمد شیخ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں حیدر آباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی، ٹورنامنٹ سپر وائز اور آفیشلز عبد الجبار انصاری ودیگر کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ ٹیم میں شامل کھلاڑی بھی تقریب میں شریک تھے ۔

اس موقع پر سپر وائزر ٹورنامنٹ اور سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن گورنمنٹ سٹی کالج حیدر آباد عبد الجبار انصاری نے اس کامیابی کو کوٹری کے کھلاڑیوں کیلئے سنگ میل قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے استادوں کے نقش قدم پر چل کر ہی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

خرم رفیع صدیقی نے اس موقع پر چیئر مین حمید شاہ کی وقتاً فوقتاً کئے جانے والے تعاون اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اختتام کے موقع پر ویز احمد شیخ نے کہا کہ چونکہ پاکستان بوڈز کی پالیسی کے تحت میٹرک کے بعد صرف2لگا تار سال میں ہی آپ بورڈز کے کھیلوں کی سر گرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں اس لئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے کہ کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کر کے حق ادا کردیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کھلاڑیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر وہ صحیح ٹریک پر رہ کر واضع کئے گئے پروگرام پر عمل پیرا رہیں گے اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں گے تو کامیابیاں ملتی رہیں گی اور کالج ایجو کیشن کے پروگرامز اور ان کے علاوہ دیگر پروگرامز اور ایونٹس میں شرکت کے مواقع بہم پہنچاتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :