ھادی بخش لاڑک بہت بڑا انسان تھا ،عملی جدوجہد سے خیرپور کے عوام کے اندر نئی امید پیدا کی ، وزیر منظور وسان

اتوار 12 مارچ 2017 20:21

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) سندھ کے نامور ادیب شاعر ، سماجی ، سیاسی رہنما ھادی بخش لاڑک کی 32 ویں برسی کی تقریب ھادی بخش لاڑک یادگارکمیٹی کے زیر اہتمام سچل آڈیٹوریم ہال میں منعقد کی گئی تقریب سے صوبائی وزیرصنعت منظور حسین وسان، ایم این اے ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی، ایم این اے حاجی نواب خان وسان، سابق ایم این اے سید جاوید علی شاہ جیلانی اور سندھی ادیب مختیار ملک سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

تقریب کی صدارت ماہر تعلیم استاد مولا بخش لاڑک نے کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت منظور حسین وسان نے کہا کہ ھادی بخش لاڑک ایک بہت بڑا انسان تھا جس نے اپنی عملی جدوجہد سے خیرپور کے عوام کے اندر ایک نئی امید پیدا کی اور نئی سوچ کے ساتھ جدید طریقوں سے عوام میں شعور بیدار کیا انہوں نے کہا کہ آج بھی سندھ کو ایسے دانشور، ادیب، سماجی ، سیاسی سدھار پیدا کرنے والوںکی ضرورت ہے انہوں نے ہاریوں کے لیے بڑی جدوجہد کی ایم این اے ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست اور فکر کے تحت جدوجہد کرنے والے ہادی بخش لاڑک ہم سب کے لیے رول ماڈل ہیں جس ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ ان کے والد سید قائم علی شاہ ، نسیم کھرل اور ہادی بخش لاڑک نے پائنیر گروپ بنا کر خیرپور میں ایک نئی جہت پیدا کی جس کے نتیجے میں سچل یادگار کمیٹی سمیت کئی کارنامے سرانجام دیے انہوں نے کہا کہ آج ہم سب کو ان کی سیاسی، ادبی ،سماجی، غریبوں کی خدمات کے عیوض ان کی فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ مال روڈ خیرپور کا نام ہادی بخش لاڑک سے منصوب کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے ہادی بخش لاڑک کے گوٹھ میں یادگار اور شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں ہادی بخش لاڑک کارنر بنانے کی تجویز دی انہوں نے کہا کہ ہادی بخش لاڑک نے ان کے والد سید قائم علی شاہ کے ساتھ سیاسی موومینٹ چلائی اور خود کو منوایا جس سے خیرپور کا نام روشن ہوا ۔

(جاری ہے)

ایم این اے نواب خان وسان نے کہا کہ ہادی بخش لاڑک سیاست سے لیکر قانون، علم، خدمت، ثقافت سے پیار کرنے والا شخص تھا آج ایسی شخصیات کی ایک بار پھر ضرورت ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو ہادی بخش لاڑک پر بہت اعتماد کرتے تھے ہمیں چاہیے کہ ان کی فکر کو عام کیا جائے ۔ اس موقع پر سابق ایم این اے سید جاوید علی شاہ نے کہا کہ ہادی بخش لاڑک کی ان کے خاندان سے گہرا لگائو تھا اور ان کے والد کے ساتھ خیرپور کی خدمت کی جس کی وجہ سے آج ہم ان کو خراج پیش کررہے ہیں تقریب سے سندھی ادیب مختیار ملک، خاون ڈنو لاڑک، ارسلان لاڑک ، اخلاق حسین لاڑک اور دیگر نے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :