بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ میں دو میچز کھیلے گئے

اتوار 12 مارچ 2017 20:41

․ لاہور۔12 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2017ء کے سلسلے میں اتوار کو دو میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں باڑیز کی ٹیم نے راوی آٹوز کو 10-4 سے جبکہ دوسرے میچ میں نیوایج/ماسٹر پینٹس نے ماسٹر پینٹس (بلیک) کو 7-4 سے ہرا دیا۔ اس موقع پر بینک الفلاح کے سی ای او عاطف باجوہ،لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر، بینک الفلاح کے گروپ ہیڈ کنزیومر بینکنگ خرم حسین ، ہیڈ آف ویلتھ بینک مینجمنٹ سید محسن علی شاہ، مارکیٹنگ اینڈ ایکٹویشن مینجر عثمان قیصر ، لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اعظم حیات نون، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں باڑیز نے راوی آٹوز کو شکست سے دوچار کیا۔ باڑیز کی طرف سے پہلے ہی چکر سے زبردست کھیل کا آغاز ہوا۔ جارج میرک، حمزہ مواز خان ، راجہ سمیع اللہ اور نفیس باڑی کے کمبی نیشن نے بہت بہترین کھیل پیش کیا۔ پہلے سے پانچویںچکر تک باڑیز کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا اور میچ 10-4 سے جیت لیا۔ باڑیز کی طرف سے جارج میرک اور راجہ سمیع اللہ نے چارچار جبکہ نفیس باڑی اور حمزہ مواز خان نے دو دو گول سکور کیے۔

راوی آٹو ز کی طرف سے گی گبرٹ نے چار گول سکور کیے۔ دوسرے میچ میں نیوایج ماسٹر پینٹس اور ماسٹر پینٹس (بلیک) کے درمیان زبردست میچ ہوا جو نیوایج ماسٹر پینٹس نے 7-4 سے جیتا۔ نیوایج /ماسٹر پینٹس کی طرف سے حسام علی حیدرنے پانچ جبکہ خوان کروز لوساڈا نے دو گول سکور کیے جبکہ ماسٹر پینٹس (بلیک) میں احمد علی ٹوانہ نے دو جبکہ ایندرس کرسپو اور بلال حئی نے ایک ایک گول سکور کیا۔

متعلقہ عنوان :