Live Updates

سابقہ حکومتیں صرف لوٹ کھسوٹ میں مصروف ر ہیں، عوام کو بے یار ومددگار چھوڑ نے والے عوام کی کوئی خدمت نہ کرسکے، غلط پالیسیوں کی بدولت ہم پر سیلاب جیسی آفت کا سامنا ہوا، تمام ادارے کرپشن میں ملوث تھے لیکن پی ٹی آئی نے برسراقتدار میں آکر صوبے کو مثالی صوبہ بنادیا ، قاضی حسین احمد کا خواب پاکستان تحریک انصاف نے پورا کرکے میڈیکل کمپلیکس کو مکمل کرکے عوام کو صحت کا بہترین تحفہ پیش کیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا قاضی میڈیکل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 12 مارچ 2017 21:01

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سابق حکومتوں کو یہ توفیق نصیب نہ ہوئی کہ وہ عوامی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کی خدمت کرسکے سابقہ حکومتیں صرف لوٹ کھسوٹ میں مصروف رہے عوام کو بے یار ومددگار چھوڑ نے والے عوام کی کوئی خدمت نہ کرسکے سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت ہم پر سیلاب جیسی آفت کا سامنا ہوا تعلیمی اور صحت کی اداروں کا نظام درہم برہم تھا تمام ادارے کرپشن میں ملوث تھے لیکن پی ٹی آئی نے برسراقتدار میں آکر صوبے کو مثالی صوبہ بنادیا قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس جن کے لئے قاضی حسین احمد نے بھرپور کوشش کرکے اس کا سنگ بنیاد رکھا اور قاضی حسین احمد کا خواب پاکستان تحریک انصاف نے پورا کرکے میڈیکل کمپلیکس کو مکمل کرکے عوام کو صحت کا بہترین تحفہ پیش کیا اس کے علاوہ نوشہرہ کے ہونہار طلبائ وطالبات کیلئے میڈیکل کالج جیسا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جس میں آج 800طلبائ وطالبات میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہے ہیں 2018کے الیکشن میں اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دگنی کامیابی حاصل کریں گے ان خیالات کااظہار پرویز خٹک نے قاضی میڈیکل کمپلیکس میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قاضی میڈیکل کمپلیکس اور میڈیکل کالج کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پرفیسر ڈاکٹر محمدطاہر خان نے کالج اور کمپلیکس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی پرویز خٹک نے کہا کہ 14ارب روپے کی لاگت سے نوشہرہ میں دریا کے کنارے پر پشتوں کی تعمیر کا کام جاری ہے جس سے نوشہرہ اور دیگر علاقوں کو سیلاب سے بچایا جاسکے گا انہوں نے کہا کہ امان گڑھ کے مقام پر ٹیکینکل یونیورسٹی کی تعمیر پر کام جاری ہے یہ یونیورسٹی پاکستان میں واحد ٹیکنکل یونیورسٹی ہے جو امان گڑھ میں ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی بہتری کیلئے سوچا تھا لیکن سیاسی پنڈتوں نے ان کو سیاسی ایشو بنادیا اور ہم نے ہسپتال کو اپنے حال پر چھوڑ دیا اور ان کی تعمیر ومرمت کیلئے 20کروڑ روپے کا فنڈ فراہم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری ادارے عوام کی بے لوث خدمت کررہی ہے اور تمام اداروں سے کرپشن ختم کردیا ہے انہوں نے اس بات پر افسوس کااظہار کیا کہ میڈیا سابقہ حکومتوں کے ناقص کارکردگی کو ہمارے کھاتے میں ڈال کر ہماری کردار کشی کررہے ہیں میڈیا صوبے کے اداروں میں موجودہ حکومت کے بہتراصلاحات اور کارکردگی بھی عوام کو دکھائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات