Live Updates

عمران خان کے پی کے سے نسوار ختم کراکر مسلمان ہونے کا ثبوت دیں ،صوبائی وزیر اطلاعات میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن

پاکستان نوازشریف کی قیادت میں امن و خوشحالی کا گہوارہ بنے گا ، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ہے ،سی پیک منصوبے کی وجہ سے بیرون ممالک سے انوسٹمنٹ آرہی ہے ،پڑھالکھا نوجوان اب باہر نہیں جائے گا بلکہ ملکی ترقی میں حصہ لے گا،بہتان خان نیازی جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں ،نوازشریف سڑکیں بناتے رہیں گے تم سڑکیں ناپتے رہنا ،

اتوار 12 مارچ 2017 21:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں ایک نیا پاکستان جنم لے رہاہے ،ایک طرف سی پیک کے ذریعے ملک کی تقدیر بدل رہی ہے اور دوسری جانب دہشت گردی و انتہا پسندی کا خاتمہ کرکے ترقی و خوشحالی کا روڈ میک متعین کردیاگیاہے۔

وہ اتوار کو اپنے حلقہ پی پی 141 کی یوین کونسل نمبر 40 کے دفتر میں پارٹی کارکنان سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہاکہ مسلم لیگ (ن) تعمیر پاکستان کی سیاست کررہی ہے - سی پیک کی صورت میں ایک نئے پاکستان نے جنم لیاہے - چارو ںصوبے مل کر جمہوریت کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں اور وزیراعظم نوازشریف ، وزیراعلی محمد شہبازشریف کی پر عزم قیادت میں ترقی کا سفر دن رات جاری ہے - پاکستان میں انرجی پراجیکٹس پر خصوصی توجہ دی گئی ہے - صوبائی وزیر نے کہاکہ 2017ء کے آخر تک 10 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی قومی گرڈ میں شامل کردی جائے گی اور ملک کو لوڈ شیڈنگ سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی - انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازشریف کی رہنمائی میں شمالی لاہور کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے - شمالی لاہور کو دیگر علاقوں کے ہم پلہ لانے کے لئے ہر یونین کونسل کو ترقیاتی فنڈز کی مد میں دو،دو کروڑ روپے دیئے گئے ہیں جبکہ آئندہ بجٹ میں ہر یونین کونسل کو تین تین کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز مہیا کئے جائیں گے اور یہ فنڈز عوامی بھلائی کی مختلف سکیمو ںپر خرچ ہوں گے - صوبائی وزیر نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی منفی سیاست جلتی پر تیل چھڑکنے کا نام ہے ان کا کام انتشار اور تخریب کے ذریعے ملک کو کمزور کرنا ہے تاکہ عوام خوشحال نہ ہوسکیں - انہو ںنے کہاکہ بہتان خان پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں اور عوامی خوشحالی دیکھ کر حسد کے مارے لال پیلے رہتے ہیں - ان کے پاس عوامی ترقی کے لئے کوئی مثبت ایجنڈا نہیں - عمران خان پنجاب کی بات کرنے سے پہلے کے پی کے سے نسوار کی لعنت ختم کروائیں کیونکہ اسلام میں ہر قسم کا نشہ حرام ہے -انہیں مزید چاہیے کہ سیاست کو خیر باد کہہ کر کسی میرج بیورو کی خدمات حاصل کریں تاکہ ان کا بڑھاپا اچھا گزرے -کیونکہ سیانے کہتے ہیں کہ تنہا انسان جلد شیطان کے نرغے میں آجاتا ہے -

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات