ایشین سنوکر چیمپئن شپ، قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 25 مارچ سے شروع ہوگا

پیر 13 مارچ 2017 11:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایشین سنوکر چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 25 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے حکام کے تربیتی کیمپ میں منتخب شدہ 3 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں نسیم اختر ‘ حارث طاہر اور محمد رفیق شامل ہیں جنہیں نوید کباڈیہ تربیت دیں گے۔ حکام کے مطابق ایشین انڈر 18 اور انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ 7 سے 14 اپریل تک بھارت میں کھیلی جائے گی جس میں 3 قومی کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم 5 اپریل کو بھارت روانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :