خضدار میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 13 مارچ 2017 13:02

خضدار میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ کوئی جانی نقصان ..
خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2017ء) بلوچستان کے ضلع خضدار میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ( ایف سی ) کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق یہ دھماکہ خضدار میں پیر کے روز قومی شاہراہ پر زرعی بنک کے قریب سڑک پر اس وقت ہوا جب ایف سی کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ فورسز کی جانب سے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :