پاکستان ہاکی ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے روانہ

پیر 13 مارچ 2017 14:18

پاکستان ہاکی ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے روانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) پاکستان ہاکی ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے روانہ ہوگئی، ٹیم اپنے دورے میں نیوزی لینڈکیخلاف 5 اورآسٹریلیا کے خلاف 4میچز کھیلے گی۔20کھلاڑیوں اور 16آفیشلز پر سکواڈ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے روانہ ہوا۔

(جاری ہے)

ہاکی اسکواڈ میں 5 نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ ٹیم کی قیادت حسیم خان کررہے ہیں ۔گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ ٹیم میں نئے کھلاڑی شامل کئے گئے ، مضبوظ ٹیم کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ خواجہ جنید نے کہا کہ سلیکٹرز اور دیگر مینجمنٹ کی مشاورت سے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ٹیم کا مورال بلند ہے اور نئے کھلاڑیوں سے اچھی توقعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :