غیر معیاری میوزک نے کلاسیکی موسیقی کو تباہ کیا : شاہد ہ منی

پیر 13 مارچ 2017 16:29

غیر معیاری میوزک نے کلاسیکی موسیقی کو تباہ کیا : شاہد ہ منی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2017ء) میلوڈی کوئین پرائیڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی نے کہا ہے کہ غیر معیاری میوزک نے کلاسیکی موسیقی کو تباہ کیا ،بلاوجہ کی اچھل کود کو میوزک کہنا میوزک کی توہین کے متراد ف ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شاہد ہ منی نے کہا خالص میوزک ہر انسان کے کانوں کو بھلا لگتا ہے غیر معیاری میوزک کے باعث نوجوان نسل اپنے کلچر کو فراموش کرتی جا رہی ہے ہمیں اپنی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی شوز اور فوک میوزک کو پرو موٹ کرنا چاہیے تاکہ فن اور فنکار زندہ رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :