ایس ای سی ایم سی اور ریحام خان نے سندھ کے گاؤںمیں پہلے مفت وائی فائی کا افتتاح کر دیا
پہلے مرحلے میں سنھڑی درس اور تھاریو ہالیپوتو نامی دو گاؤں میں دو ایم بی کی رفتار کی مفت وائی فائی سہولت فراہم کی گئی ، چیف ایگزیکٹوایس ای سی ایم سی
پیر 13 مارچ 2017 17:49
(جاری ہے)
شیخ صاحب نے کہا کہ ہم اپنی میزبان برادریوں کے بچوں کو ملک کے شہری علاقوں کے بچوں کے برابر 21ویں صدی میں لے جانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ آنے والے مرحلوں میں پورے تھر بلاک II کو ایک مفت وائی فائی کا بلاک بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں زمینی کام کی تیاری کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس سے پہلے ہی تقریبًا 10ہزار باشندوں پر مشتمل آبادی کی حامل اپنی میزبان برادریوں کو معیاری تعلیم، انتہائی جدید صحتِ عامہ کی سہولیات اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ایک جامع کارپوریٹ سماجی ذمے داری (corporate social responsibility) کے منصوبے پر عمل در آمد کر رہے ہیں۔شیخ صاحب نے مزید بتایا کہ تھر کول بلاک II کے رہائشیوں کے لیے مستحق طالبِ علموں کو اسکالر شپ کی فراہمی اور تھری ٹرینی انجینیئرز پروگرام بھی جاری ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ انٹرنیٹ ضروریات زندگی کا حصہ بن گیا ہے اور تھر پارکر کے سماجی و معاشی اعتبار سے پسماندہ عوام کواس طرح کی مفت سہولت فراہم کرنا ایک عظیم مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سہولت انہیں معلوماتِ عامہ اور تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے گی جس کے نتیجے میں وہ ملک کے شہری علاقوں میں رہنے والے اپنے دیگر ہم وطنوں کے برابر کھڑے ہوں گے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.