ْکراچی ،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث 4ملزمان گرفتار

پیر 13 مارچ 2017 18:01

ْکراچی ،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) پاکستان رینجر ز سندھ نے شہر کے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری ،دہشت گردی اور فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث4ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق کیماڑی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے انصاری عرف قاری کو گرفتارکیا گیا ۔ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اورلشکر جھنگوی سے رہا ہے ۔

انصار عرف قادری ٹارگٹ کلنگ دہشت گردی ، مذہبی رہنماؤں حملے اور بھتہ خوری کے مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

بلدیہ سرسید میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان رفیق عرف کوکنی عرف رفیہ اورشاہد خان کو گرفتارکیاگیا۔گرفتارہونے والے دونوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے ۔ملزم رفیق کوکنی نی9جولائی 1998 میں پولیس اہلکار اوراکبر ،2002 میں شکیل عرف سپنا اور عمران پرویز کو قتل کیا۔

ملزمان کھالیں چھیننے ، جبری فطرہ لینے اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے خرم کاظمی کو گرفتارکرلیا گیا ۔ملزم بھتہ خوری، گینگ وار ملزمان سے ساتھ ملکر دہشت گردی ہوائی فائرنگ،دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔تمام گرفتار ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :