قائداعظم پولو گولڈ کپ ، باڑیز اور نیوایج /ماسٹر پینٹس ‘ راوی آٹواور ماسٹر پینٹس (بلیک) کی ٹیمیں (آج)مد مقابل ہونگی

پیر 13 مارچ 2017 18:44

قائداعظم پولو گولڈ کپ ، باڑیز اور نیوایج /ماسٹر پینٹس ‘ راوی آٹواور ..
لاہور۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2017ء کے سلسلے میں دو اہم میچز (آج) منگل کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ دوپہر دو بجے باڑیز اور نیوایج /ماسٹر پینٹس کے درمیان جبکہ دوسرا میچ راوی آٹواور ماسٹر پینٹس (بلیک) کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر آغا نجیب کے مطابق نیشنل اوپن میں میچز بہت ہی کانٹے دار جا رہے ہیں، چاروں ٹیمیں انتہائی مضبوط اور بہترین ہیں، امید ہے کہ بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔منگل کو پہلا میچ کھیلنے والی باڑیز کی ٹیم میں نفیس باڑی، حمزہ مواز خان، راجہ سمیع اللہ اور جارج میرک جبکہ نیوایج /ماسٹر پینٹس میں فاروق امین صوفی، عدنان جلیل اعظم، حسام علی حیدر اور خوان کروز لوساڈا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ کھیلنے والی راوی آٹو کی ٹیم میں کامران نور الدین، راجہ تیمور ندیم، ثاقب خان خاکوانی اور گی گلبرٹ جبکہ میر حذیفہ احمد ریزور کھلاڑی شامل ہیں، ادھر مدمقابل ٹیم ماسٹر پینٹس (بلیک) میں صوفی محمد حارث، بلال حئی، احمد علی ٹوانہ، ایندرس کرسپو جبکہ ریزروز میں صوفی محمد عامر دونوں امپائرز ہاورڈ سمتھ اور ٹموتھی جان کا تعلق انگلینڈ سے ہے۔

متعلقہ عنوان :