کراچی، گلشن اقبال میں مزاحیہ اداکار ایاز خان کی دکان لوٹ لی گئی

پیر 13 مارچ 2017 19:41

کراچی، گلشن اقبال میں مزاحیہ اداکار ایاز خان کی دکان لوٹ لی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) کراچی میں جرائم کی وارداتیں تیزی سے بڑھتی جا رہی ہیں اور اب شوبز انڈسٹری کے فنکار بھی چوروں اور ڈاکوں سے محفوظ نہیں رہے اور گلشن اقبال میں مزاحیہ اداکار ایاز خان کی دکان لوٹ لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں چوروں نے ٹی وی فنکار ایاز خان کی دکان کے تالے توڑے اور دکان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اداکار ایاز خان کا کہنا ہے کہ نعمان سینٹر میں پہلے بھی 4 سے 5 دکانوں کے تالے توڑے جا چکے ہیں لیکن پولیس تفتیش میں سنجیدہ نہیں اس لئے وزیراعلی اور آئی جی سندھ واقعہ کا نوٹس لیں۔