پاکستان کی پہلی کبڈی لیگ مارچ کے بجائے مئی میں منعقد کرنے کا فیصلہ

پیر 13 مارچ 2017 19:52

پاکستان کی پہلی کبڈی لیگ مارچ کے بجائے مئی میں منعقد کرنے کا فیصلہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی یشن کے سیکرٹری سید سلطان شاہ نے کہاہے کہ فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان کی پہلی کبڈی لیگ مارچ کے بجائے مئی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔لیگ میں6بہترین ٹیمیں حصہ لیںگی ،جسکے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ان خیالات کا ظہار انہوںنے پشاور میں میڈیا سے گفتگورتے ہوئے کیاکہ سلطان شاہ کہناتھاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ کی طرز پر پاکستان کبڈی لیگ منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ،جس سے یقیناًخیبر پختونخوابلکہ پاکستان بھرمیں کبڈی کھیل کو فروغ ملے گا،اور نچلی سطح پر ٹیلنٹ سامنے آناشروع ہوجائے گا۔

انکاکہناتھاکہ ہمارے دیہاتی علاقے کبڈی کھیھل کی نرسریاں ہیں ،انہی علاقوں پر توجہ دینے کیلئے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی سرپرستی میں ٹورنامنٹس کا سلسلہ شروع کردینگے۔

(جاری ہے)

سلطان شاہ کاکہناتھاکھہ کبڈی فیڈریشن نے ملک میں کبڈی کھیل کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ایک بہترین پلان تیار کرلی ہے ،جسکے تحت کرکٹ کی طرز پر پاکستان کبڈی لیگ کرانے کا فیصلہ کیاہے،اور انشاء اللہ مئی میںکبڈی لیگ کرائی جا ئے گی۔

انکا کہنا ہے کہ کبڈی لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کاتعلق مختلف شہروں سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلی کبڈی لیگ شاندار انداز میں کرانا چاہتے ہیںاسی وجہ سے لیگ مارچ کی بجائے مئی میں کرائی جائے گی،تاکہ انتظامات میں کوئی کوتاہی نہ رہے ،لیگ کے تمام میچز براہ راست دکھائے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخواکی12 بہترین کھلاڑیوں کے نام فیڈریشن کو ارسال کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :