مکمل تفصیلات فراہم نہ کرنے والے ایکسپورٹرزکے الیکٹرونک فارم کی تصدیق نہ کی جائے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت

پیر 13 مارچ 2017 20:18

مکمل تفصیلات فراہم نہ کرنے والے ایکسپورٹرزکے الیکٹرونک فارم کی تصدیق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2017ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوںکوہدایات کی ہے کہ وہ مکمل تفصیلات فراہم نہ کرنے والے ایکسپورٹرزکے الیکٹرونک فارم کی تصدیق نہ کریں۔مرکزی بینک کاکہناہے کہ ایکسپوٹرزکیلئے لازم ہے کہ وہ کسٹم حکام،ڈاک اوربینکوںکوای فارم پرایکسپورٹ کئے جانے والے سامان کی مکمل تفصیلات فراہم کریںجس کی تصدیق بینکوںکی جانب سے کرنالازم ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کاکہناہے کہ یہ بات علم میںآئی ہے کہ بعض بینکوںکی برانچزاس لازمی شرط کی پابندی نہیںکررہی ہیں۔اسٹیٹ بینک نے بینکوںکوہدایت کی ہے کہ وہ ایکسپوٹرزکی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی مکمل تصدیق کریںاس کے بعدہی ای فارم کی تصدیق کریں۔یادرہے کہ پاکستان کسٹمزاوراسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ای فارم کااجراء کیاگیاہے جس کامقصدایکسپورٹ کئے جانے والے سامان سے ہونے والی ادائی کویقینی بناناہی