ٹی آ ئی پی کے مسئلہ کا حل صر ف نجکاری میں ہے ،یہ حکومت کی نجکاری لسٹ میں شامل ہے، اس صنعت کا زوال پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے شروع ہوا ، پی ٹی سی ایل پر مافیا قا بض ہو گیا،نیب کو کیس بھیجا گیا جس کی وجہ سی6 ایگزیکٹو کو جیل جانا پڑا , پی ٹی سی ایل کی 1000 کنال کی جگہ ہے اس پر کو ئی ہا ئوسنگ کا لو نی نہیں بننے دیں گے

وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کا سینیٹر اعظم سواتی کی تحریک پر جواب

پیر 13 مارچ 2017 22:19

ٹی آ ئی پی کے مسئلہ کا حل صر ف نجکاری میں ہے ،یہ حکومت کی نجکاری لسٹ ..
اسلا م آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) پاکستان ٹیلی فو ن انڈسٹر ی ( ٹی آ ئی پی) کے مسئلہ کا حل صر ف نجکاری میں ہے اور یہ حکومت کی نجکاری لسٹ میں شامل ہے، اس صنعت کا زوال پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے شروع ہوا ، پی ٹی سی ایل کی جب نجکاری ہوئی تو ٹیلیفون انڈسٹری اس کا حصہ تھی اس کی نجکاری پی ٹی سی ایل کے ساتھ ہونی چاہیے تھی،اس کے بعد اس پر مافیا قا بض ہو گیا،نیب کو کیس بھیجا گیا جس کی وجہ سی6 ایگزیکٹو کو جیل جانا پڑا , پی ٹی سی ایل کی 1000 کنال کی جگہ ہے اس پر کو ئی ہا ئوسنگ کا لو نی نہیں بننے دیں گے،یہاں بجلی غیر قانونی استعمال کی جاتی تھی اور کر و ڑوں کے بل آ تے تھے اور ریکوری زیرو تھی،ملازمیں نے حکومت کے خلاف 64کیسز کئے ہوئے ہیں جو قانون کے غلط استعمال کی مثال ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے پیش کی گئی تحریک پر جواب دیتے ہوئے کیا۔وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا کہ پاکستان کی ٹیلیفون انڈسٹری میں بڑے مسائل تھے ۔ اس میں مافیا کا قبضہ تھا ۔ جو اپنے مفادات کے لئے کام کررہے تھے ۔ پی ٹی سی ایل کی جب نجکاری ہوئی تو ٹیلیفون انڈسٹری اس کا حصہ تھی اس کی نجکاری پی ٹی سی ایل کے ساتھ ہونی چاہیے تھی ۔

اس صنعت کا زوال پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے شروع ہوا ۔ اس کا سب سے بڑا صارف پی ٹی سی ایل تھا جس کی نجکاری ہو گئی تھی ۔ 6 ایگزیکٹو کو جیل جانا پڑا نیب کی انکوائری کے بعد ان کو جیل جانا پڑا اور آج کل ضمانت پر ہیں ۔ ٹی آئی پی کے میٹر سے ہائوسنگ کالونی اور اس کی فیکٹری کے اندر جاری تھی ۔ اب ختم کرنے کے بعد کروڑوں کے بل اب لاکھوں سے آگئے ہیں ۔

بل کی کوئی ریکوری نہیں ہو رہی تھی کئی دہائیوں کا کام میرے کندھوں پر آیا اور درست کرنے کی کوشش کی ۔ ملازمین نے حکومت کے خلاف کیس کئے ہیں اور عدالت سے سٹے لئے ہیں یہ قانون کے غلط استعمال کی مثالیں ہیں ۔ پی ٹی سی ایل کی 1000 کنال کی جگہ ہے .کالونی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے سکولوں کی فیسوں اور ہسپتال کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ۔ حکومت کے خلاف 64 کیسز کئے گئے ہیں ۔ یہ نجکاری کی لسٹ پر موجود ہے ۔ نجکاری اس مسئلہ کا حل ہے ۔ …(م د+وخ)