ملک کی خوشحالی اور ترقی میں سی پیک اہم رول ادا کریگا ملک سے بدامنی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کا کردار مثالی ہے، میاں محمد سومرو

ضرب عضب آپریشن نے دہشت گردوں کی کمر توڑ ڈالی ہے ۔جبکہدہشت گردی کے خاتمے کیلئے جاری ردالفساد آپریشن امن وامان کیلئے اہم رول ادا کریگا پانامہ لیکس کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہوگا ۔ملک کو کمزور کرنے میں کرپشن کا اہم رول ہے، شہاب الدین اور جانی شاہ حسینی سے ملاقات میں گفتگو

پیر 13 مارچ 2017 23:43

ٹنڈوالہیا ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) ملک کی خوشحالی اور ترقی میں سی پیک اہم رول ادا کریگا ملک سے بدامنی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کا کردار مثالی ہے۔ ضرب عضب آپریشن نے دہشت گردوں کی کمر توڑ ڈالی ہے ۔جبکہدہشت گردی کے خاتمے کیلئے جاری ردالفساد آپریشن امن وامان کیلئے اہم رول ادا کریگا ۔پانامہ لیکس کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہوگا ۔

ملک کو کمزور کرنے میں کرپشن کا اہم رول ہے ۔ملک میں ترقی یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق صدر ملکیت پاکستان میاں محمد سومرو نے حسینی فارم ہاؤس پر سید شہاب الدین شاہ حسینی اور سید غلام غوث محی الدین عرف جانی شاہ حسینی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور جلد ہی سندھ میں بھی بڑی تبدیلیاں رونما ں ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے بے روزگاری کے خاتمے سمیت بجلی ،گیس کی لوڈشیڈنگ کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ سہون شریف میں ہونیوالی دہشت گردی کی سخت لفظوں میں مذمت کرتا ہوں ۔درگاہوں ،مزارات سمیت مسجدوں پر خود کش بم دھماکے کرنیوالے مسلمان نہیں ہوسکتے۔سندھ صوفیوں سمیت اولیاء اکرام کی سرزمین ہے ۔درگاہوں ،مزارا ت سمیت مسجدوں کو نشانہ بنانیوالے اسلام دشمن منصوبے کا حصہ ہے ۔تمام امت مسلمہ کو یکجا ہوکر اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک منصوبوں کو ناکام کرنا ہوگا۔افواج پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کیے جانیوالے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔اورصرب عضب آپریشن میں شہادتیں نوش کرنیوالے افواج پاکستان کے جوانوں کا خون راہیگا نہیں جائیگا۔