شاہ رخ خان سرجری کے بعد عامر خان کے پاس پہنچ گئے

منگل 14 مارچ 2017 13:40

شاہ رخ خان سرجری کے بعد عامر خان کے پاس پہنچ گئے
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کندھے کی سرجری کے بعد وقت گزارنے کیلئے اپنے دوست خان عامر خان کے پاس پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹانسٹا گرام پر تصویر جاری کی جس میں انہیں سرجری کے بعد خان ">عامر خان اور نیٹ فلکس (NetFlix) کے سی۔ ای۔ اوکے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کو شاہ رخ نے ٹوئٹر پر اپنے دائیں کندھے کی سرجری سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔تاہم اس سے پہلے بھی 'چنئی ایکسپریس' اور را ون" کی شوٹنگ کے دوران انہیں چوٹ لگنے کی وجہ سے سرجری سے گزرنا پڑا۔ 'چنئی ایکسپریس' کے دوران انہوں نے چوٹ کے باوجود شوٹنگ مکمل کی۔ اس وقت انہوں نے ڈپلیکیٹ کا استعمال کرنے سے انکار کر دیا تھا اور اپنا کرتب خود کیا تھا

متعلقہ عنوان :