اداکار عامر خان نے اپنی 52 ویں سالگرہ پر پہلوان خاندان پھوگٹ کو خصوصی طور پر مدعو کیا

منگل 14 مارچ 2017 14:15

اداکار عامر خان نے اپنی 52 ویں سالگرہ پر پہلوان خاندان پھوگٹ کو خصوصی ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) اداکار عامر خان نے ممبئی میں اپنی 52 ویںسالگرہ منائی جس میں ہریانہ کے پہلوان خاندان پھوگٹ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

(جاری ہے)

عامر خان کی فلم دنگل اسی خاندان کے ایک عالمی پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ اور ان کی پہلوان بیٹیوں ببیتا اور گیتا کی زندگی پر بنائی گئی تھی عامر وہاں فلم کی شوٹنگ کے دوران پھوگٹ خاندان سے گھل مل گئے تھے ،انہوں نے ممبئی میں منعقدہ اپنی سالگرہ کی بڑی تقریب میں مہاویر سنگھ پھوگٹ کے پورے خاندان کو مدعو کیا جو ہریانہ کے گائوں بلالی سے خاص عامر کی سالگرہ پر آئے۔عامر نے گذشتہ سال بالی وڈ کے دوسرے ستاروں کے ساتھ گیتا کی شادی میں بھی شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :