سندھ ہائیکورٹ مرد شماری کے فارم میں معذورافراد کا کالم شامل نہ کرنے پر برہم

وفاقی و صوبائی حکومت سے 17 مارچ تک جواب طلب 8 کی مردم شماری میں معذورافراد کا کالم موجود تھا، درخواست گزار

منگل 14 مارچ 2017 15:06

سندھ ہائیکورٹ مرد شماری کے فارم میں معذورافراد کا کالم شامل نہ کرنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے 2017 کی مرد شماری کے فارم میں معذورافراد کا کالم شامل نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومت سے 17 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔میڈیا رپو رٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مردم شماری کے فارم میں معذورافراد کا کالم شامل نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ 1998 کی مردم شماری میں معذورافراد کا کالم موجود تھا، سندھ میں اس وقت 50 لاکھ اورملک بھرمیں 2 کروڑ سے زائد معذورافراد ہیں، معذورافراد کا کالم شامل کئے بغیر ملک میں مردم شماری کا عمل روکا جائے۔عدالت نے مرد شماری کے فارم میں معذورافراد کا کالم شامل نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ مردم شماری شروع ہونے والی ہے، شیڈول بھی جاری ہوچکا ہے، حکومت کوخود خیال رکھنا چاہیئے تھا، اس معاملے کوکوتا ہی نہیں بلکہ معذورافراد کے حقوق سلب کرنے کی کوشش سمجھا جائے گا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ آج ہی وفاقی حکومت اورمتعلقہ اداروں کومردم شماری کے فارم میں معذورافراد کا کالم شامل کرنے کے لیے خط لکھ دیتا ہوں۔ عدالت نے مردم شماری کے فارم میں معذورافراد کا کالم شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومت سے 17 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔یاد رہے ملک میں کل(بدھ)سے مردم شماری کا آغاز سندھ سے ہو رہا ہے ،ملک میں چھٹی مردم شماری 19 سال بعد کی جا رہی ہی