افغانستان : بم دھماکہ ، تین فوجی زخمی

منگل 14 مارچ 2017 15:11

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2017ء) افغانستان میں گاڑی میں نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں تین افغان فوجی زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ ننگر ہار میں طالبان کی جانب سے ایک گاڑی میں نصب کیا گیا بم پھٹنے کے نتیجے میں تین افغان فوجی زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے ہسپتال داخل کردیا گیا ہے حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے