سالار جمہوریت سردار سکندر حیات اور فاروق حیدر کی انتھک محنت اور جدوجہد کے باعث آج مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر میں ایک توانادرخت کی صورت میں آزادکشمیر کی سیاست کے اندر موجود ہے

مسلم لیگ (ن) سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ بخاری کا بیان

منگل 14 مارچ 2017 16:48

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء) مسلم لیگ ن سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ بخاری نے کہاہے کہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان اور صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی انتھک محنت اور جدوجہد کے باعث آج مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں ایک توانادرخت کی صورت میں آزادکشمیر کی سیاست کے اندر موجود ہے۔ ان شاء اللہ ن لیگ آزادکشمیر کے تمام مسائل حل کرئے گی ۔

موجودہ سیاسی حالات میں مسلم لیگ نون ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو آزاد کشمیر کے عوامی اور تعمیروترقی کے مسائل حل کر رہی ہے۔سابقہ حکومت نے آزاد کشمیر میں مسائل کے پہاڑ کھڑے کر کے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے جس کی وجہ سے آزاد کشمیر کے عوام موجودہ سیاسی سیٹ اپ کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث شدید ذہنی اضطراب میں مبتلا ہو چکے ہیںسابقہ حکومت کی کرپشن اور بدعنوانی کے باعث آزاد کشمیر کے اندر حالات مکمل طور پر دگرگوں کی حیثیت کی صورت اختیار کر تے چلے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان حالات میں وقت کا تقاضا ہے کہ آزاد خطہ کے عوام نون لیگ کے ساتھ مل کر اپنے مسائل کے حل کیلئے نون لیگ کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میمونہ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ سیاست اخلاقیات کے دائر کار کا درس دیتی ہے جبکہ کچھ سیاسی لوگ غیر اخلاقی اور غیر سیاسی زبان استعمال کر کے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے آزاد کشمیر میں جتنے بھی تعمیروترقی کے کام کروائے ہیں۔ شائد آج کے سیاست دان دوبارہ جنم لیکر بھی ایسا نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ سالار جمہوریت آزاد کشمیر کی سیاسی کی شان اور راجہ فاروق حیدر خان آزاد خطہ کے عوام کے پاسبان ہیں جن کے پاس آزاد خطہ کے عوام کو بہتر مستقبل فراہم کرنے کا فارمولا موجود ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کارکنان مسلم لیگ ن جماعت کی مضبوطی کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرتے رہیں گئے اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق پاکستان کی مضبوطی ، استحکام پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرتے رہیں گئے سازشی عناصر ہمار کچھ نہیں بگاڑ سکتے ناکامی ان کا مقدر ہے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان ، فاروق حیدر خان کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلم لیگ ن اپنی منزل کی جانب روادوں ہے میمونہ بخاری نے کہا کہ سیاسی مخالفین مسلم لیگ ن کی بڑ ھتی ہوئی مقبو لیت سے خائف ہو کر اوچھی حرکتوں پر اتر آئے ہیں قائد ایوان راجہ فاروق حیدر خان کے خلاف لب کشائی کر نے والے ہوش کے ناخن لیں عوام کا استحصال کر نے والے استحصالی ٹولے سے حساب لینے کا وقت قریب آن پہنچا ہے ۔