کراچی،بحریہ ٹائون کی صفائی مہم دوسرے روز بھی جاری

ضلع وسطی کے سات مقامات پر رضاکار صفائی کے کام میں مصروف ، شہر سے گندگی کے اندھیرے چھٹنے لگے

منگل 14 مارچ 2017 17:40

کراچی،بحریہ ٹائون کی صفائی مہم دوسرے روز بھی جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) بحریہ ٹائون کی جانب سے کراچی میں صفائی مہم دوسرے روز بھی جاری ہے ، گزشتہ روز کی طرح منگل کو بھی ضلع وسطی میں سات مقامات پر کچرا اٹھانے کا کام جاری رہا، رضا کار مسلسل شہر کو صاف کرنے کے کام میں مصروف ہیں ، میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے اعلان کردہ سو روزہ مہم کے نتائج حسب توقع نہ ملنے پر بحریہ ٹائون کی جانب سے رضاکارانہ طورپر شہر میں صفائی مہم کیلئے خدمات پیش کی گئی تھیں ، چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض کی ہدایت پر انتظامیہ صفائی کے کام میں مصروف ہے ۔

متعلقہ عنوان :