ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم محب وطن سیاسی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے، ہم نے الطاف حسین اور ان کے رفقاء کے ساتھ رابطے ختم کر دیئے ہیں

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین شیخ کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 14 مارچ 2017 18:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین شیخ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم قرارداد پاس کرکے الطاف حسین اور ان کے ہم خیال ساتھیوں سے رابطہ ختم کر چکی، اب ہمیں ایک محب وطن پارٹی کے طور پر سیاست کرنے کا حق دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ملک دشمن جماعت نہیں، ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم محب وطن سیاسی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے، ہم نے الطاف حسین اور ان کے رفقاء کے ساتھ رابطے ختم کر دیئے، اس حوالہ سے قرارداد پاس کی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کراچی میں دفاتر نہیں کھولنے دیئے جا رہے، ہمارے گرفتار افراد کو جیلوں میں ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے اپنے گھر میں عارضی سیکرٹریٹ قائم کر دیا ہے، ہم وہیں سے پارٹی کی سرگرمیاں چلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے دیا جائے۔