ڈیرہ اسماعیل خان،معذور افراد مردم شماری میں بھر پور حصہ لیں،عامر سہیل سدوزئی

منگل 14 مارچ 2017 18:20

ْڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2017ء) معذورافراد15مارچ سے شروع ہونے والی خانہ و مردم شماری میںبھر پورحصہ لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انکے مکمل کوائف کا اندراج لازمی ہو۔ تاکہ اس کی بنیاد پر آئندہ کی منصوبہ بندی اور سہولیات کا تعین کیا جا سکے۔معذور افراد اور اُن کے اہلِ خانہ مردم شماری کے دوران گھرانے میں موجود معذورکے ساتھ فرد یابچے وغیرہ کے کوائف کوعملے کو دیں تاکہ انکا اندراج ممکن ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہار سھاراسماجی تنظیم کے صدر عامر سہیل سدوزئی نے معذور افراد کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ ملک میں تقریبا انیس سال بعد خانہ و مردم شماری ہو رہی ہے اوراس کی بنیاد پر آئندہ کی منصوبہ بندی کی جائے گی اس سے قبل ہونیوالی آخری مردم شماری میں معذور افراد کے مکمل کوائف حاصل نہ ہوسکے تھے اور جس کی بناء پر معذورافرادکے لیئے منصوبہ بندی اورسہولیات کی فراہمی میں مشکلات درپیش رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ عالمی اداروں کے اعدادشمارکے مطابق اس وقت عالمی سطح پر معذور افراد کی تعداد دنیا کی کل آبادی کے 15فیصداو ر جبکہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں خدشہ ہے کہ یہ تعداد 18فیصدسے زائد ہے۔جبکہ 1998میں ہونے والی آخری مردم شماری میں یہ اعداد وشمار 2.48 بتائے گئے جوکہ درست نہیں تھے۔لہذا اس بار اپنے مکمل کواائف و اعداد و شمار دے کر معذورافراد اپنے لیئے مستقبل کی منصوبہ بندی اورسہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا سکتے ہیں۔ وفد میں حاجی محمد تنویر،صفدرشاہ، ضمیر خان، وسیم اختر،منور علی، قیوم نواز، مقبول بھٹی، سلیم نوازبلوچ، سیف اللہ اور دیگر نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :