سندھ ہائیکورٹ کا مرد شماری فارم میں معذورافراد کا کالم شامل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار

حکومت کوخود خیال رکھنا چاہیے تھا،معاملے کوکوتا ہی نہیں معذورافراد کے حقوق سلب کرنیکی کوشش سمجھا جائے گا‘ ریمارکس

منگل 14 مارچ 2017 18:23

سندھ ہائیکورٹ کا مرد شماری فارم میں معذورافراد کا کالم شامل نہ کرنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے مرد شماری کے فارم میں معذورافراد کا کالم شامل نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے 17 مارچ تک جواب طلب کر تے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ شیڈول جاری ہو چکا ہے ،حکومت کوخود خیال رکھنا چاہیے تھا،معاملے کوکوتا ہی نہیں معذورافراد کے حقوق سلب کرنیکی کوشش سمجھا جائے گا۔

دوران سماعت درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ 1998 ء کی مردم شماری میں معذورافراد کا کالم موجود تھا، سندھ میں اس وقت 50 لاکھ اورملک بھرمیں 2 کروڑ سے زائد معذورافراد ہیں ۔ استدعا ہے کہ معذورافراد کا کالم شامل کئے بغیر ملک میں مردم شماری کا عمل روکا جائے۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت اورمتعلقہ اداروں کومردم شماری کے فارم میں معذورافراد کا کالم شامل کرنے کے لیے خط لکھ دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

جس پر فاضل عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول جاری ہو چکا ہے ،حکومت کوخود خیال رکھنا چاہیے تھا،معاملے کوکوتا ہی نہیں معذورافراد کے حقوق سلب کرنیکی کوشش سمجھا جائے گا۔فاضل عدالت نے مردم شماری کے فارم میں معذورافراد کا کالم شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے 17 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :