رحمن ملک نے پرویز مشرف ‘ حسین حقانی اور کلبھوشن کی حقیقت جاننے کیلئے تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا

اگر کچھ لوگوں کو غلط ویزے جاری ہوئے تو یہ لوگ انٹیلی جنس ایجنسی کی نظر سے نہیں بچ سکتے آئی ایس آئی دنیا کی بہترین ایجنسی ہے‘ نجومی نہیں جو بتا سکوں کہ پانامہ کا کیا فیصلہ آئے گا ‘لیکن اپنے قائد بلاول بھٹو کی بات دہراتا ہوں کہ بظاہر موسم خراب نظر آرہا ہے پیپلزپارٹی کے رہنما او سابق وفاقی وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

منگل 14 مارچ 2017 18:40

رحمن ملک نے پرویز مشرف ‘ حسین حقانی اور کلبھوشن کی حقیقت جاننے کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنما او سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے پرویز مشرف حسین حقانی اور کلبھوشن کی حقیقت جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کچھ لوگوں کو غلط ویزے جاری ہوئے تو یہ لوگ انٹیلی جنس ایجنسی کی نظر سے نہیں بچ سکتے آئی ایس آئی دنیا کی بہترین ایجنسی ہے‘ نجومی نہیں جو بتا سکوں کہ پانامہ کا کیا فیصلہ آئے گا ۔

لیکن اپنے قائد بلاول بھٹو کی بات دہراتا ہوں کہ بظاہر موسم خراب نظر آرہا ہے۔ منگل کو بلاول ہائوس لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگومیں رحمن ملک نے کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد ہم نے نیٹو سپلائی بند کی اوریہ آصف زرداری تھے جنہوں نے اوبامہ سے ہاتھ ملانے اور نیٹو سپلائی کھولنے سے انکار کردیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ویزے سفیر صرف حکومت نہیں لاتی بلکہ اس میں کئی اور ادارے بھی اس عمل میں شامل ہوتے ہیں۔

ہم پر الزام ہے کہ ہم نے امریکن سویلنز کو ویزے دیے جنہوں نے پوری فوج کو اجازت دی ان سے کیوں نہیں پوچھا جاتا ۔شمسی ائیر بیس اور دیگر اڈے مشرف نے امریکہ کو دئیے ،اگر کچھ لوگوں کو غلط ویزے جاری ہوئے تو یہ لوگ انٹیلی جنس ایجنسی کی نظر سے نہیں بچ سکتے ،آئی ایس آئی دنیا کی بہترین ایجنسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے کے بعد ہم نے پاکستان میں امریکیوں کا سروے کروایا،تحقیقات میں سامنے آیاتھا کہ ریمنڈ ڈیوس کو ویزا اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے جاری ہوا۔

انہوںنے کہا کہ حکومت مشرف ، حقانی اور کلبھوشن کی حقیقت جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیشن بنائے حسین حقانی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ الزامات لگانے سے کچھ نہیں ہوگا،اس کے لئے تمام سٹیک ہولڈر کو شامل کیا جائے ہم پر الزام ہے کہ ہم نے امریکن سویلینز کو ویزے دئیے لیکن جنہوں نے پوری فوج کو اجازت دی ان سے کیوں نہیں پوچھا جاتا ریمنڈ ڈیوس کے معاملے کے بعد ہم نے پاکستان میں امریکیوں کا سروے کروایا اوریہ بات سامنے آئی کہ ریمنڈ ڈیوس کو ویزا اسلام آباد سے امریکی سفارتخانے سے جاری ہواہمارا س سے کوئی لینا دینا نہیں ۔