مرکزی جمعیت اہلحدیث یوتھ فورس ایبٹ آباد کی احتجاجی ریلی، سید سراج شاہ کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

منگل 14 مارچ 2017 19:44

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث ایبٹ آباد یوتھ فورس کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے سید سراج شاہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث یوتھ فورس ایبٹ آباد کے زیراہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

جامع مسجد عائشہ صدیقہ ایبٹ آباد سے لیکر پریس کلب ایبٹ آباد تک نکالنے والی ریلی کے شرکاء مطالبہ کر رہے تھے کہ پارٹی کے نائب صدر مولانا سید سراج شاہ کا قتل بزدلانہ و ظالمانہ کارروائی ہے، نوجوان بڑا بہادرعالم دین تھا، وہ ہر وقت دین اسلام کے سپاہی کے طور پر تیار رہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے کہ وہ ابھی تک کسی قاتل کو گرفتار نہیں کر سکی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے، ملزمان کی عدم گرفتاری تک پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ایبٹ آباد مولانا عتیق الرحمٰن نے علماء اہلحدیث کی سکیورٹی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے باوجود آج مدارس و مساجد کی سکیورٹی کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :