فیصل آباد،پنجا ب فوڈ اتھا رٹی کی ٹیمو ں کی گٹکا اور شیشہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، دس پان شاپس کوسربمہر کر دیا

اور پان شاپس سے 32kgگٹکا کو قبضے میں لے لیااور چالیس لیٹرمشروبات کو ضا ئع کر دیا

منگل 14 مارچ 2017 21:56

فیصل آباد،پنجا ب فوڈ اتھا رٹی کی ٹیمو ں کی گٹکا اور شیشہ فروخت کرنے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2017ء) فیصل آبا د میں پنجا ب فوڈ اتھا رٹی کی ٹیمو ں کی گٹکا اور شیشہ فروخت کرنے والوں کے خلاف رات کے وقت بھر پورکارروائی، دس پان شاپس کوسربمہر کر دیا مگر دن کے وقت پھر پان شاپس نے پھرفروخت شروع کردی ، آن لائن کے مطابق فیصل آبا د میں پنجا ب فوڈ اتھا رٹی کی ٹیمو ں کی کے دوران ملت روڈ، جنا ح کا لو نی،باواچک،فو جی چو ک جھمرہ ،ڈی ٹائپ،سمن آباد،غلام محمد آباداورستیا نہ روڈ پرواقع تیس سے زائدپا ن شاپس کا وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

زائد المیعاد مشروبات کی موجو دگی،گٹکا استعمال کر نے اور شیشہ فروخت کرنے اور صفائی کے انتہا ئی نا قص انتظا ما ت کی و جہ سے دس پان شاپس کوسربمہر کر دیا۔اور پان شاپس سے 32kgگٹکا کو قبضے میں لے لیااوربیس کلو گرام گٹکااور چالیس لیٹر زائد المیعاد مشروبات کو موقع پر ضا ئع کر دیامگر پنجا ب فوڈ اتھا رٹی کے احکامات کو پان شاپس مالکان نے نظر انداز کرتے ہوئے گٹکے اور شیشے کی فروخت پھر شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :