سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی کی فراہمی کا معاملہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی

منگل 14 مارچ 2017 22:15

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی کی فراہمی کا معاملہ
ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2017ء) ناسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی کی فراہمی کے معاملہ پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ درخواست ناقابل سماعت ہے اور یہ توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتی۔ درخواست ناقابل سماعت دیتے ہوئے خارج کر دی گئی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تین بار وزارت داخلہ کو درخواست دی مگر ابھی تک حکم پر عمل نہیں ہوا،عدالت کا حکم نہ مان کر توہین عدالت کی گئی،توہین عدالت کے مرتکب ہونے پر نامزد افراد کو سزا دی جائے،درخواست میں فواد حسن فواد اور افتخار چوہدری کو بھی فریق بنایا گیا۔

(جاری ہے)

گیارہ مئی دوہزار سولہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس کو گاڑی واپس کرنے کا حکم دیا تھا،عدالت نے کہا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے اور یہ توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتی۔ درخواست ناقابل سماعت دیتے ہوئے خارج کر دی گئی۔ درخواست ایڈووکیٹ ریاض حنیف راہی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (حسن رضا)