اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی

منگل 14 مارچ 2017 22:22

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے بلٹ پروف گاڑی واپس نہ لینے کے معاملے پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جسٹس نور الحق این قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایڈووکیٹ ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سائل نے تین بار وزارت داخلہ کو درخواست دی مگر ابھی تک عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوسکا۔

جوتوہین عدالت کے مترادف ہے اس لئے ذمہ دار افراد کو سزا دی جائے۔ فاضل بنچ نے ابتدائی سماعت پر ہی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر تے ہوئے واضح کیا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتا۔

متعلقہ عنوان :