سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے عہدے کا حلف اٹھالیا

گورنر سندھ نے حلف لیا،حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سندھ ، ججز ، ہائی کورٹ بار اور کراچی بار کے عہدیداروں کی شرکت

بدھ 15 مارچ 2017 11:56

سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے عہدے کا حلف اٹھالیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ گورنرسندھ محمد زبیر نے ان سے حلف لیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے ان سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، سندھ ہائیکورٹ کے ججز ، ہائی کورٹ بار اور کراچی بار کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

احمد علی ایم شیخ سندھ ہائیکورٹ کے 23 ویں چیف جسٹس ہیں۔

(جاری ہے)

وہ 3 اکتوبر 1961 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گریجوایشن تک لاڑکانہ میں تعلیم حاصل کی۔ ایل ایل بی شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور سے کیا اور 1990 میں بطور وکیل پریکٹس شروع کی۔ 1994 سے 1995 کے دوران لاڑکانہ بار کے سیکرٹری اور نائب صدر بھی رہے۔ بعد ازاں ہائیکورٹ بار لاڑکانہ کے صدر منتخب ہوئے۔ ستمبر 2009 میں سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے ، دو سال بعد اکتوبر 2011 میں انہیں سندھ ہائیکورٹ کا مستقل جج مقرر کر دیا گیا۔ جسٹس احمد علی ایم شیخ کو سپریم کورٹ کا جج مقرر ہونے والے جسٹس سجاد علی شاہ کی جگہ چیف جسٹس تعینات کیا گیا۔