امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان کے بعد ایمرجنسی نافذ
مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان اور تیز ہواؤں کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گئی‘متعدد ائیرپورٹ اور سکول بند نیویارک، واشنگٹن، بوسٹن، بالٹی مور اور فلاڈلفیا کے ایئرپورٹس سے 7 ہزار 600 سے زائد فلائٹس منسوخ کی جاچکی ہیں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں رواں سال مارچ میں اب تک درجہ حرارت 15 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرچکا ہے
بدھ 15 مارچ 2017 12:17
(جاری ہے)
نیویارک کے حکام کا کہنا ہے کہ طوفان تمام تر توقعات سے کئی گنا خطرناک ہے جس کے بعد ریاست میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہنگامی بنیاد پر سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ریاست مشی گن میں برفباری کے باعث گاڑیوں کے ٹکرانے کے متعدد واقعات رونما ہوئے شکاگو ایکسپریس وے پر 34 گاڑیاں ا?پس میں ٹکرا گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک، واشنگٹن، بوسٹن، بالٹی مور اور فلاڈلفیا کے ایئرپورٹس سے 7 ہزار 600 سے زائد فلائٹس منسوخ کی جاچکی ہیں جب کہ جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر سیکڑوں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ برفباری کے ساتھ طوفانی ہواؤں کے باعث ورجینیا سے پنسلوانیا کے ایک لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی ریاستوں میں 2 فٹ تک برفباری کا امکان ہے جب کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں رواں سال مارچ میں درجہ حرارت 15 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرچکا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.