صومالیہ: بحری قزاقوں نے تیل سے بھرا بحری جہاز اغواء کرلیا ،8ملاح یرغمال
اہم سمندری راہداریوں پر نیٹو ممالک، چین، بھارت اور ایران وغیرہ کی بحریہ مسلسل گشت کرتی رہتی ہیں، قزاقوں کی کارروائی حیران کن ہے ،گلوبل شپنگ انڈسٹری شپنگ ایجنٹس سے رابطے میں ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کی جاسکیں اور عملے کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے، سری لنکن وزارت خارجہ
بدھ 15 مارچ 2017 12:35
(جاری ہے)
تاہم اقوام متحدہ نے گزشتہ برس اکتوبر میں خبردار کیا تھا کہ صومالی قزاق دوبارہ حملہ آور ہونے کا ارادہ اور صلاحیت رکھتے ہیں۔
اوشنز بیانڈ پائریسی کے ڈائریکٹر جان اسٹیڈ نے بتایا کہ 'ایریس 13 نامی جہاز میں 8 ملاح موجود تھے جن کا تعلق سری لنکا سے ہے اور یہ بحری جہاز جبوتی سے تیل لے کر صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو جارہا تھا اور اسی دوران اسے مسلح افراد نے ہائی جیک کرلیا'۔صومالیہ کی نیم خودمختار ریاست پونٹ لینڈ کے ایک عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تقریباً دو درجن کے قریب لوگ صومالیہ کے شمالی ساحل کے قریب جہاز پر سوار ہوئے۔صومالیہ کے قصبے الولہ کے ایک مقامی باشندے سلاد نور نے بتایا کہ پیر کے روز جہاز کو ہائی جیک کیا گیا تھا اور منگل کو اسے الولہ کے ساحل پر لنگر انداز کردیا گیا اور اب مزید مسلح افراد اس پر سوار ہوچکے ہیں۔مشرق وسطیٰ میں موجود اس معاملے سے واقف ایک عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اب تک قزاقوں کی جانب سے کسی قسم کے تاوان کا مطالبہ سامنے نہیں آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جہاز کے کیپٹن نے کمپنی کو رپورٹ کیا تھا کہ مسلح افراد نے جہاز کو ہائی جیک کرلیا ہے جبکہ اس کے فوراً بعد اس کی سمت تبدیل کردی گئی اور اب یہ لنگر انداز کیا جاچکا ہے۔صومالیہ کے قریب یورپین یونین نیول فورس آپریشن کے ترجمان فلائٹ لیفٹیننٹ لوئس ٹیگ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ بحرین میں موجود امریکی بحری بیڑے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔سری لنکا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ شپنگ ایجنٹس سے رابطے میں ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کی جاسکیں اور عملے کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔اقوام متحدہ کی شپنگ ڈیٹا بیس کے مطابق ایریس 13 بحری جہاز ارمی شپنگ ایس اے نامی کمپنی کی ملکیت ہے جس کا پتہ ارورا شپ مینجمنٹ ایف زیڈ ای درج ہے جوکہ متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں رجسٹرڈ ہے۔دوسری جانب 2014 کے بعد سے آسٹریلوی حکومت کے ریکارڈز کے مطابق جہاز متحدہ عرب امارات کی کمپنی فلیئر شپنگ ٹریڈنگ ایف زیڈ ای کی ملکیت ہے۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.