برطانوی اولمپک گولڈ میڈلسٹ جوانا روسیل شنڈن سائیکلنگ سے ریٹائر

بدھ 15 مارچ 2017 12:38

برطانوی اولمپک گولڈ میڈلسٹ جوانا روسیل شنڈن سائیکلنگ سے ریٹائر
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2017ء) برطانیہ کی 28 سالہ ڈبل اولمپک گولڈ میڈلسٹ جوانا روسیل شنڈن نے انٹرنیشنل سائیکلنگ سے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوہزار بارہ میں لندن اولمپکس اور گزشتہ سال ریو اولمپک گیمز کے دوران ٹیم پرسوٹ مقابلے میں طلائی تمغے اپنے نام کئے تھے۔ دس سالہ کیریئر میں وہ پانچ مرتبہ ورلڈ چیمپئن اور چار بار یورپین چیمپئن رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی فیصلے کئے ان میں یہ بہت زیادہ سخت تھا تاہم مقابلوں سے علیحدہ ہونے کے باوجود وہ کوچنگ کیریئر پر اپنی توجہ مرکوز کروں گی اور جولائی میں ایک امیچر ریس میں بھی حصہ لوں گی۔

متعلقہ عنوان :