جھنگ سوئی گیس دفتر میں ٹاؤٹوں کا قبضہ ،سائلین رُل گئے

بدھ 15 مارچ 2017 13:10

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) جھنگ سوئی گیس دفتر میں ٹاؤٹوں کا قبضہ ،سائلین رُل گئے۔ایگزیکٹو انجینئر سمیت دیگر مقامی افسران وعملہ سوئی گیس کیجانب سے کوئی ایکشن نہ ہونے کے سبب دفتر میں ٹاؤٹ مافیا سرگرم ،مختلف امور میں ایسے عناصر کی معاونت حاصل کرنیوالے شہری انہیں منہ مانگے دام اداکرنے پر مجبور ۔ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ سوئی نادرن گیس دفتر میں افسران واہلکاروں کی آشیر باد سے ٹاؤٹ مافیا نے ڈیر ے جمالیے ہیں اور عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ یہ ٹاؤٹ سوئی گیس دفتر میں آنیوالے سادہ لوح شہریوں سے گیس میٹر لگوانے ،ڈیمانڈ نوٹس جاری کروانے اور غیر قانونی طورپر کنکشن لگوانیکی مد میں لوٹ مارکررہے ہیں جبکہ ایگزیکٹو انجینئر /انچارج سوئی نادرن گیس صدیق اعوان نے دفتر میں ان ڈیرہ ڈالنے والے ٹاؤٹوں کی کاروائیوں کابخوبی علم ہونے کے باوجود مسلسل چپ سادھ رکھی ہے۔اس سلسلہ میں سوئی نادرن گیس کے ایگزیکٹو انجینئر کاموقف جاننے کیلئے ان کے موبائل نمبر 0331-4970115 پر متعددبار رابطہ کیا گیا مگر بات نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :