حماس کا گزشتہ برس عالمی اداروں سے ایوارڈ حاصل کرنیوالے صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

فلسطینی صحافی اپنے زبان و قلم سے جاری جہاد کے ذریعے حقائق سامنے لائیں، مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کیساتھ صہیونی ریاست کی دہشتگردی کو بے نقاب کرنے کے اقدامات کریں،خلیل الحیہ

بدھ 15 مارچ 2017 14:03

حماس کا گزشتہ برس عالمی اداروں سے ایوارڈ حاصل کرنیوالے صحافیوں کے اعزاز ..
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ’حماس‘ کی جانب سے گزشتہ برس عالمی اداروں سے ایوارڈ حاصل کرنیوالے صحافیوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صحافیوں اور سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق حماس کے زیراہتمام غزہ کی پٹی میں ’القدس کیلئے تخلیق 3‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں سال 2016ء کے دوران ایوارڈ حاصل کرنیوالے صحافیوں میں شیلڈ تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں حماس کے رکن پارلیمنٹ خلیل الحیہ اور جماعت کے شعبہ نشرو اشاعت کے نگران یاسر موسیٰ سمیت دیگر رہ نماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حماس رہنما خلیل الحیہ نے صحافت کے میدان میں پیشہ وارانہ خدمات کی انجام دہی کے صلے میں عالمی اداروں سے ایوارڈز حاصل کرنے پر صحافیوں کی خدمات کو سرہا۔ انہوں نے فلسطینی صحافیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے زبان و قلم سے جاری جہاد کے ذریعے حقائق کو سامنے لائیں۔ مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ صہیونی ریاست کی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :