سٹیلا طوفان نے شمال مشرقی امریکا میں زندگی مفلوج کر دی

بدھ 15 مارچ 2017 14:04

سٹیلا طوفان نے شمال مشرقی امریکا میں زندگی مفلوج کر دی
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) شمال مشرقی امریکا میں سٹیلا نامی طوفان نے زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پڑنے والی برف کی وجہ سے متعدد سکول اور دیگر تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے جبکہ 6 ہزار سے زائد پروازیں بھی منسوخ کرنا پڑیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے دور دراز کے کچھ علاقوں مں دو فٹ تک برف پڑنے کی پیشنگوئی کی ہے۔ سٹیلا کے دوران چلنے والی ہواؤں کی رفتار ستر میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ شمال مشرقی امریکا کے کئی علاقوں میں حکام نے عوام سے گھروں میں رہنے کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ عنوان :