اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی آئی اے کانسٹیبل ظفر اقبال کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی

ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز ، سی سی پی او سمیت دیگر کی شرکت ،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

بدھ 15 مارچ 2017 14:49

اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی آئی اے کانسٹیبل ظفر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی آئی اے کانسٹیبل ظفر اقبال کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی جس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب عثمان خٹک، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کیپٹن (ر) عارف نواز، سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقے میں سی آئی کے اہلکاروں پر اشتہاری ملزمان نے فائرنگ کر دی تھی۔

(جاری ہے)

جس میں کانسٹیبل ظفر اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا تھا۔گزشتہ روز شہید کانسٹییبل کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب عثمان خٹک، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کیپٹن (ر)عارف نواز، سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چودھری اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔شہید ظفر اقبال کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر پولیس افسران نے پھولوں کی چادر چڑھائی کی۔شہید پولیس اہلکار کی مغفرت کیلئے تمام پولیس افسران نے دعا کی۔